کوئٹہ،طارق حسین سکوائش کوچ کو ترقی دے دی گئی

جمعرات 11 جون 2020 23:25

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2020ء) محکمہ کھیل بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق طارق حسین سکوائش کوچ 16-BPS کو سنیئر کوچ 17-BPS میں ترقی دے دی گئی۔ طارق حسین بذریعہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن 1995 میں بھرتی ہوئے تھے جنہیں 24 سال بعد ترقی ملی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے صوبائی سیکرٹری کھیل کی جانب سے محکمہ کے ملازمین کی ترقیاں جو عرصہ سے تعطل کا شکار تھیں اس حوالے سے فوری طور پر اقدامات اٹھاتے ہوئے ملازمین کو ترقی دیں اور مذکورہ ترقی گزشتہ روز ہونے والی محکمے کی ملازمین کی ترقی کی ایک کڑی ہے جس کا تمام تر سہرا صوبائی سیکرٹری کھیل عمران گچکی کوجاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :