قصور، طبی نقطہ نگاہ سے ہر شخص کیلئے سال میں کم ازکم 80 کلوسبزیوں کا استعمال ضروری ہے، محمدنویدامجد

جمعہ 12 جون 2020 15:29

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2020ء) ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدامجد نے کہاہے کہ پاکستان میں سالانہ فی کس سبزیوں کا استعمال صرف 50کلو ہے جبکہ دنیاکے دیگر ممالک میں ہر شخص سالانہ اوسطاً 105کلوسبزیاں استعمال کرتاہے نیزطبی نقطہ نگاہ سے ہر شخص کیلئے سال میں کم ازکم 73سے 80کلوسبزیوں کا استعمال ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’اے پی پی‘‘کوبتایاکہ چین میں شرح امراض نہ ہونے کے برابرہیں کیونکہ چین میں تقریباً ہر شخص 311 سے 315کلوسبزیاں استعمال کرتاہے جس کے باعث ان میں بیماریوں کی شرح بہت کم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت‘ زرعی ماہرین اور کاشتکار ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں لہذاشعبہ زراعت‘توسیع وریسرچ ڈیپارٹمنٹ ‘زرعی ماہرین کے تعاون سے کاشتکاروں کے مسائل حل کرکے زرعی شعبے کو ترقی دی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :