محمد صادق سنجرانی کا عمر واوڈا کے بھائی اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کے چچا کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 13 جون 2020 23:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2020ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے عمر واوڈا کے بھائی اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کے چچا کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے عمر واوڈا سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جوار رحمت میں جگہ دے۔ انہوں نے مرحوم کے لواحقین اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :