راجہ بشارت بلامقابلہ پنجاب کبڈی ایسوسی کے آئندہ چار سال کے لئے صدر منتخب

اتوار 14 جون 2020 16:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2020ء) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت بلامقابلہ پنجاب کبڈی ایسوسی کے آئندہ چار سال کے لئے صدر منتخب ہوگئے ہیں، طاہر وحید جتٹ سیکرٹری کے عہدے پرکامیاب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

راجہ بشارت کا کہناہے کہ کبڈی پنجاب کا ثقافی کھیل ہے،اس کے فروغ کے لیے ہرمکمن وسائل بروے کارلاکراس کی ترقی میں اپنا کردار ادار کریں گے۔کوشش ہوگی کہ دوسروں صوبوں میں بھی کبڈی کے فروغ میں مدد دیں تاکہ پورے ملک سے کبڈی کے کھلاڑی سامنے آسکیں۔اجلاس میں پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن نے کبڈی کا ڈویژنل نظام بھی بحال کرنے کی منظوری دی۔کھیل کے فروغ کے لیے ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سطح پر معاملات کا جائزہ لینے کے لیے ایڈوائزری کمیٹی بھی بنادی گئی ہے۔