محکمہ صحت کے ویکسینیٹرزکی جانب سے مطالبات کے حصول کے لیے احتجاجی مظاہرہ اور کام چھوڑ ہڑتال کی گئی

اتوار 14 جون 2020 20:10

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2020ء) محکمہ صحت کے ویکسینیٹرزکی جانب سے مطالبات کے حصول کے لیے احتجاجی مظاہرہ اور کام چھوڑ ہڑتال کی گئی.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویکسینیٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ضلع بدین کی جانب سے ضلعی صدر سید کرم علی شاہ، سلیمان سومرو، گلفام کوری و یگر نے سٹی او پی ڈی سے بدین پریس کلب تک ریلی نکالی اور احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ بھر میں کام کرنے والے ویکسینیٹرز کے جائز مسائل حل کرے اور انہوں کہا ویکسینیٹرز کو ٹایم اسکیل اور 58گاوی ویکسینیٹرز کو مستقل کرکے 2005سے سنیارٹی اور اور الانس دینے کے لیے حکومت سنجیدہ نہیں ہے ااور جھوٹی تسلیاں دیکر دربدر کیا جارہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو اے پی آئی سینٹرز بند کردیں گی.

متعلقہ عنوان :