چترال میں پولو گراؤنڈ کی تعمیر اور سیلاب سے متاثرہ چترال ٹاؤن واٹر سپلائی کی بحالی کے منصوبوں کا افتتاح
منگل 16 جون 2020 00:01
(جاری ہے)
وزیر زادہ کا کہنا تھا کہ چترال کے پولو پلئیرز نے انتہائی مشکل حالات کے باوجود اس مہنگے ترین کھیل کو زندہ رکھا اور اب وقت آگیا ہے کہ ان کے مسائل بتدریج حل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ چترال میں پولو گراؤنڈ کی تعمیر پر ایک کروڑ 74 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے اگر فنڈ کی کمی ہوئی، تو بیوٹیفیکیشن فنڈ سے مزید فنڈز فراہم کیے جائیں گے مگر تعمیر کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو کو ہدایت کی کہ وہ پولو گراونڈ کمیٹی کے مشورے کے مطابق تعمیر کو یقینی بنائیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ سیاحت سابق حکومتوں کی ترجیح نہیں تھی اس لئے انہوں نے کسی بھی کام کو سنجیدہ نہیں لیا۔ پولو گراؤنڈز کی تعمیر اور سڑکوں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی خصوصاً کیلاش ویلیز روڈ اور گرم چشمہ روڈ کو سیاحت کی بنیاد پر بھی بہتر بنانے کی کوشش نہیں کی۔ وزیر زادہ نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں گرم چشمہ روڈ کو تعمیر کیا جائے گا جس پر آٹھ کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ کیلاش ویلیز روڈ آخری مرحلے میں ہے جس پر چار ارب ساٹھ کروڑ رو پے ، آرندو روڈ پر ڈھائی ارب ، چترال یونیورسٹی پر ڈیڑھ ارب ، گولین بحالی پراجیکٹ پر چالیس کروڑ خرچ کئے جائیں گے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ چترال میں کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا میں چترال کا بیٹا ہوں اور اس کی ترقی میری ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں چترال کی مسلم کمیونٹی کا شکر گزار ہوں کہ اٴْن کی محبت ہی کی بدولت ہماری کمیونٹی زندہ ہے۔ وزیر زادہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان نے ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کو اپنے صوابدیدی فنڈ سے 13کروڑ روپے دیے ہیں جس سے کافی مسائل حل ہوں گے۔بعد ازاں، وزیر زادہ نے کوغذی کے مقام پر سیلاب سے متاثرہ چترال ٹاؤن واٹر سپلائی کی بحال کا افتتاح کیا۔ جس پر تین کروڑ چھیاسٹھ لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ وزیر زادہ نے فنڈ کی فراہمی پر وزیر اعلی محمود خان کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ ناقص کام کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ہمارا ملک ناقص تعمیر اور خزانے کو ضائع کرنے کا متحمل نہیں ہے۔پولو گراؤنڈ کے افتتاح کے موقع پر چترال پولو ایسوسی ایشن کے صدر شہزادہ سکندرالملک ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چترال عبد الرحمت ، معروف پولو پلئیر ( ر) صوبیدار میجر مقبول علی خان بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.