مکہ مکرمہ میں انسانیت سوز واقعہ، سعودی نوجوان نے بوڑھی والدہ کو آگ لگا دی
نوجوان نے پہلے والدہ پر تشدد کر کے اسے لہولہان کیا اور پھر اسے آگ لگا کر فرار ہو گیا
محمد عرفان جمعہ 26 جون 2020 11:17
(جاری ہے)
بدبخت نوجوان نے پہلے اپنی 60 سالہ والدہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، مگر اس کے باوجود جب اس کی حیوانیت کو تسکین نہ ملی تو زخموں سے چُور والدہ کو آگ لگا دی۔
اہل محلہ کی اطلاع پر پولیس اہلکار جائے واردات پر پہنچ گئے۔ مگر اس دوران شقی القب نوجوان فرار ہو گیا۔ بزرگ خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اپنی ماں کے ساتھ یہ انسانیت سوز سلوک کرنے والے نوجوان کی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان ہے۔ ملزم پہلے بھی کئی جرائم میں ملوث رہا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی مکہ کے علاقے شرائع المجاہدین میں ایک سعودی نوجوان نے کسی بات پر طیش میں آ کر اپنی ماں کا گلہ گھونٹ ڈالا اور پھر گھر سے فرار ہو گیا تھا۔ اہل محلہ کو اس بہیمانہ واردات کی خبر مِلی تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع کر دی گئی۔ ملزم نوجوان اپنی گھناوٴنی کرتوت دینے کے بعد پیدل ہی فرار ہو گیا تھا۔ پولیس نے فوری طور پر نوجوان کی تلاش شروع کر دی تھی ۔آخر یہ نوجوان الجعرانا کے علاقے سے گرفتار کر لیا گیا۔ جب اس کا تعاقب کرنے والی پولیس ٹیم نے اس کی شناخت کے بعد اسے گرفتار کر لیا۔ملزم کی عمر 18 سے 20 سال کے درمیان بتائی گئی تھی ۔ اس واقعے نے اہل علاقہ کومغموم اور اْداس کر دیا تھا۔ لوگوں نے اس شیطانی واردات کو انجام دینے والے نوجوان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.