پاکستانی کرکٹ ٹیم رواں برس نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی

شیڈول کو حتمی شکل دینے کیلئے بورڈکو آئی سی سی کی جانب سے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے حتمی فیصلے کا انتظار ہے، رپورٹ

جمعہ 26 جون 2020 22:35

ولنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2020ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم رواں برس نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔نیوزی لینڈ نے ویران کرکٹ میدان آباد کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس سلسلے میں سیزن کا آغاز اکتوبر کے وسط میں ہوگا، موجودہ فیوچر ٹور پروگرام کے تحت ویسٹ انڈیز، پاکستان، بنگلادیش اور آسٹریلیا کی ٹیموں سے ہوم سیریز شیڈول ہیں، آئندہ برس کے آغاز پر ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کا میلہ بھی یہیں سجے گا۔

(جاری ہے)

شیڈول کو حتمی شکل دینے کیلئے بورڈکو آئی سی سی کی جانب سے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے حتمی فیصلے کا انتظار ہے۔

متعلقہ عنوان :