چیئرمین پاک سرزمین پارٹی کی مرحوم مفتی محمد نعیم کے بیٹے تعزیت

ٴہم مرحوم مفتی کی گراں قدر علمی، دینی، سماجی اور ملی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،مصطفی کمال

ہفتہ 27 جون 2020 22:03

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی کی مرحوم مفتی محمد نعیم کے بیٹے تعزیت
ؐکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2020ء) چئیرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے جامعہ بنوریہ میں مرحوم مفتی محمد نعیم کے صاحبزادے سے تعزیتی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مرحوم مفتی کی گراں قدر علمی، دینی، سماجی اور ملی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

مرحوم مفتی محمد نعیم ایک تحریک کی حیثیت رکھتے تھے، مفتی صاحب کی محبت اور شفقت ہمیشہ یاد رہے گی، ہم جامعہ بنوریہ عالمیہ کو اپنا ادارہ سمجھتے ہیں، ہمارا تعاون ادارے کے ساتھ ہمیشہ رہے گا۔

چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی نے مفتی نعیم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا، انکے درجات کی بلندی اور لواحقین سمیت جامعہ بنوریہ سے وابستہ تمام افراد کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ وفد کے دیگر اراکین میں نیشنل کونسل کے اراکین حفیظ الدین، شمشار صدیقی اور پی ایس پی علمائ رابطہ کونسل کے ارکان شامل تھے۔