بفہ میں لیڈی ڈاکٹر سمیت کورونا کے تین مریضوں نے صحت یاب ہونے پر قرنطیہ ختم کر دیا

پیر 29 جون 2020 16:01

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2020ء) بفہ میں کورونا کے تین مریض صحت یاب ہو گئے جن میں سے ایک لیڈی ڈاکٹر بھی شامل ہے، 6 افراد کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد ایک ہفتہ سے اپنے گھروں میں قرنطینہ ہیں، ایک مریض کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا جو وینٹی لیٹر پر ہے۔

(جاری ہے)

بفہ خورد کے رہائشی پاک آرمی کے ریٹائرڈ نوجوان ولایت خان ولد غلام خان تیتوال جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، 15 دن سی ایم ایچ ایبٹ آباد کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل رہنے کے بعد صحت یاب ہونے پر اسے گھر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بفہ کے نواحی گائوں دمبرہ کے محمود خان اور ان کی بیٹی لیڈی ڈاکٹر نگینہ محمود جن کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر اپنے آپ کو گھر پر قرنطینہ کئے رکھا، مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔