برطانوی شہر لیسسٹر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ کے باعث سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ

منگل 30 جون 2020 15:52

برطانوی شہر لیسسٹر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ کے باعث سخت لاک ..
لیسسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2020ء) برطانیہ کے شہر لیسسٹر میںکورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ کے باعث سخت لاک ڈائون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،برطانیہ کے مشرقی شہر لیسسٹر میں گزشتہ سات دنوں کے دوران کورونا کیسز میں تین گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ،ہر ایک ہزار شہری میں سے 135افراد کوکورونا لاحق ہے ،برطانوی حکام اور لیسسٹر کے میئر پیٹر سولبی کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران برطانیہ بھر میں کل کورونا کیسز کی10 فیصد لیسسٹر میں سامنے آئے ہیں جس کے پیش نظر شہر میں سخت لاک ڈائون جمعرات سے لاگو ہو جائے گا اس عرصہ میں تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لیسسٹر میں بچوں میں کورونا وائرس لاحق ہونے کی شرح سب سے زیادہ ہے۔