طالبہ سے جنسی زیادتی، اپیل مسترد، معروف کرکٹر کی 5 سال قید کی سزا برقرار

آسٹریلوی آل راونڈر ایلکس ہیپرن نے ہوٹل میں سوتی ہوئی یونیورسٹی کی 24 سالہ طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 1 جولائی 2020 14:01

طالبہ سے جنسی زیادتی، اپیل مسترد، معروف کرکٹر کی 5 سال قید کی سزا برقرار
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جولائی 2020ء ) برطانوی عدالت نے یونیورسٹی طالبہ سے جنسی زیادتی کے مقدمے میں آسٹریلین کرکٹر ایلکس کی 5 سالہ سزا کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے سزا کو برقرار رکھا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی عدالت نے آسٹریلین کرکٹر ایلکس ہیپرن کو طالبہ سے جنسی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر گزشتہ سال اپریل میں پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی جس کیخلاف کرکٹر نے اپیل کر رکھی تھی تاہم عدالت نے سماعت کے بعد اپیل خارج کرتے ہوئے 5 سال سزا کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

آسٹریلوی آل راونڈر نے ہوٹل میں سوتی ہوئی یونیورسٹی کی 24 سالہ طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ایلکس ہیپرن نے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی کارروائی میں شرکت کی، عدالت نے ان کی اپیل خارج کردی جس کے بعد کرکٹر کو پانچ سال جیل میں رہنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

24 سالہ کرکٹر نے جمعرات کی صبح ساڑھے دس بجے انگلینڈ اینڈ ویلز کی دوسری سینئر ترین عدالت میں سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی جسے خارج کردیا گیا ہے۔لارڈ چیف جسٹس لارڈ برنیٹ اور دو دیگر سینئر ججز نے ہیپرن کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنایا، ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ کرکٹر سزا کو کس بنیاد پر دوبارہ چیلنج کریں گے۔