عمان نے سرکاری اداروں میں تعینات تمام تارکین وطن کی نوکریاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا
حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری نوکریوں پر آئندہ صرف مقامی افراد کا حق ہوگا
محمد عرفان بدھ 1 جولائی 2020 15:20
(جاری ہے)
جس کے تحت غیر ملکیوں کو نوکریوں سے فارغ کر کے ان کی جگہ عمانی مرد وں اور خواتین کو تعینات کیا جائے گا۔
اس کمیٹی میں وزارت افرادی قوت، وزارت صحت، وزارت تعلیم اور دیگر سرکاری اداروں کے نمائندے بھی شامل کیے جا رہے ہیں جو سرکاری ملازمتوں پر فائز غیر ملکیوں کو مرحلہ وار نوکریوں سے برخاست کرنے کے حوالے سے اپنی سفارشات اور تجاویز بھی دیں گے۔ وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جلد ہی غیر ملکیوں کو سرکاری نوکریوں سے ہٹا کر ان کی جگہ مقامی افراد کو نوکریاں دینے کے منصوبے پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔ یہ فیصلہ کورونا کے باعث معیشت کو ہونے والے نقصانات، سست رفتار معاشی ترقی، مقامی افراد میں بے روزگاری کی شرح میں اضافے کے باعث لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عمان کے سرکاری شعبے میں 50 ہزار سے زائد تارکین ملازمت کر رہے ہیں۔ اومان کی پچاس لاکھ کی آبادی میں سے غیر ملکیوں کی گنتی 20 لاکھ کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹرانٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کا اعلان
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.