کورونا کے بعد یونیورسٹیوں اور کالجز میں نئے جذبے کے ساتھ تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوں گی،خلیق الرحمن
بدھ 1 جولائی 2020 23:51
(جاری ہے)
گورنمنٹ گرلز اور بوائز کالجز کے پرنسپلز کے لئے باقاعدہ انٹرویو منعقد ہوں گے۔
پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل افراد کو انتظامی ذمہ داریاں تفویض کی جائیگی۔ محکمہ اعلی تعلیم کو جلد از جلد جدید رحجانات سے ہم آہنگ کردیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں مختلف وفود، ممبران صوبائی و قومی اسمبلی سے ملاقات اور محکمہ اعلی تعلیم کے اعلی سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ممبران صوبائی اسمبلی وقار احمد خان، ارباب وسیم حیات، محمد اعظم خان اور ممبر قومی اسمبلی جواد حسین نے مشیر اعلی تعلیم سے ملاقات کی اور اپنے حلقے کے کالجز کی صورتحال پر ان سے بات چیت کی۔ مشیر اعلی تعلیم میاں خلیق الرحمن نے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو یقین دھانی کرائی کہ صوبے کے تمام کالجز کو جلد فعال کردیا جائیگا۔ اور نئے کالجز میں تدریسی عمل جلد شروع کردیا جائیگا۔ انہوں نے محکمہ اعلی تعلیم کے اعلی حکام کے اجلاس کی صدارت کی۔ جس میں ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن پروفیسر ظہور الحق نے مشیر اعلی تعلیم میاں خلیق الرحمن کو صوبے کے بشمول ضم اضلاع کے کالجز کے حوالے سے بریفنگ دی اور کالجز میں تدریسی اور انتظامی امور کے حوالے سے معلومات فراہم کی۔ مشیر اعلی تعلیم نے صوبے کے تمام کالجز میں جاری سکیموں کی جلد تکمیل کے ان کے پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کی۔ مشیر اعلی تعلیم میاں خلیق الرحمن نے کہا کہ اعلی تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اور اس ضمن میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود ضم قبائلی اضلاع کے کالجز کا دورہ کرکے وہاں پر کالجز میں تدریسی سہولیات کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے محکمہ اعلی تعلیم کے حکام کو ہدایت کی ان تمام کالجز کو جلد از جلد فعال بنایا جائیں جو معمولی کاموں کی وجہ سے غیر فعال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ تمام بھرتیاں ایٹا کے ذریعے کی جائیگی۔ جس سے ایٹا اور صوبے کا وقار بڑھے گا۔ اس موقع پر محکمہ اعلی تعلیم کے حکا م نے امسال انٹر میڈیٹ اور بی ایس چار سالہ ڈگری پروگرام کے تمام آن لائن داخلوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ جس پر مشیر اعلی تعلیم نے اطمینان کا اظہارکیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.