موجودہ صورتحال میں ہاؤسنگ اور تعمیرات کے شعبوں کے فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے،محمودخان
ہاؤسنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں اور صارفین کے تمام حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے
بدھ 1 جولائی 2020 23:58
(جاری ہے)
یہ ہدایات انہوں نے بدھ کے روز مذکورہ شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ کے سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔
اجلاس میں صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے سلسلے میں ان شعبوں کو فوری طور پر ترقی دینے کے لئے سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور مراعات کی فراہمی سے متعلق مختلف اُمور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، وزیرقانون سلطان محمد خان، وزیر ہاؤسنگ امجد علی خان اور معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش کے علاوہ متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں کورونا صورتحال کے پیش نظر حال ہی میں آرڈیننس اور ایگزیکٹیو آرڈر کے تحت تعمیرات اور ہاؤسنگ کے شعبوں کو صوبائی ٹیکسوں میں دی گئی چھوٹ کو باقاعدہ قانونی شکل دینے سے متعلق معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہاؤسنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں اور صارفین کے تمام حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اس موقع پر ہاؤسنگ اور تعمیرات کے شعبوںکو ہر ممکن سہولیات اور مراعات دینے پر اتفاق کیا گیا اور ان شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہشمند لوگوں کو بینکوں کے توسط سے قرضوں کی فراہمی کے علاوہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نجی ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری کے لئے تمام مراحل کو آسان بنانے کے لئے متعلقہ قوانین اور رولز میں ضروری ترامیم کے مسودے منظوری کے لئے کابینہ کے اگلے اجلاس میں پیش کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں ہاؤسنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بہت زیادہ مواقع موجود ہیںاور صوبائی حکومت وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ان مواقع کو استعمال میں لاکر صوبے میں روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے اور لوگوں کے رہائشی مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گی۔انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ اگلے چند مہینوں کے اندر صوبے میں ہاؤسنگ اور تعمیرات کے شعبوں میں بڑے بڑے منصوبوں پر ٹھوس اور عملی پیش رفت کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.