بابراعظم انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹرپل سنچری بنانے کے خواہاں

سنچری کے بعد ہر کھلاڑی اسے ڈبل سنچری میں تبدیل کرنا چاہتا ہے اور میں یہی کرنے کا خواہاں ہوں : مڈل آرڈر بلے باز

جمعہ 3 جولائی 2020 20:51

بابراعظم انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹرپل سنچری بنانے کے خواہاں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2020ء) قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین بابراعظم کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ اپنا قدرتی گیم کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں اور شارٹ پچ گیندوں کی پریکٹس کرتے ہوئے انہوں نے اب اظہرعلی کی طرح لمبی اننگز کھیلنے کا پلان بنایا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کے ساتھ ان کا موازنہ ہرگز نہ کیا جائے کیونکہ پاکستان نے بھی جاوید میانداد،محمد یوسف،یونس خان اور انضمام الحق جیسے بیٹسمین پیدا کئے ہیں اور وہ ان کے نقش قدم پر چلنا چاہتے ہیں جس پر انہیں زیادہ فخر محسوس ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سنچری کے بعد ہر کھلاڑی اسے ڈبل سنچری میں تبدیل کرنا چاہتا ہے اور وہ بھی انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اسی انداز سے کھیلتے ہوئے ٹرپل سنچری بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :