لیبیا میں غیرملکی مداخلت نے تنازع کے سیاسی حل کو پیچیدہ بنا دیا، برطانیہ

اتوار 5 جولائی 2020 11:45

طرابلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) لیبیا میں برطانوی سفارت خانے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لیبیا میں غیرملکی مداخلت کے نتیجے میں ملک میں جاری سیاسی تنازع کے حل میں رکاوٹیں پیدا ہوئی ہیں اور متحارب فریقین کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق لیبیا میں قائم برطانوی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لیبیا میں تیل کی پیداوار میں جبری کمی، تیل کی بندرگاہوں کی مسلسل بندش اور غیر ملکی مداخلت کی اطلاعات باعث تشویش ہے۔

بیان میں زور دیا گیا ہے کہ تیل کی پیداوار میں جبری کمی نے گذشتہ جنوری سے 6 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچا ہے۔اس کے نتیجے میں لیبیا کے عوام پر منفی معاشی نتائج مرتب ہوئے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے اس بندش نے لیبیا میں تیل کی تنصیبات کے بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :