میانمار، 2020ء کے پہلے نصف حصے میں شاہراہ حادثات میں 35 افراد ہلاک، 202 افراد زخمی

اتوار 5 جولائی 2020 12:20

ینگون۔ 05جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) میانمار کی ینگون منڈالے شاہراہ پر رواں سال کے نصف میں ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 35 افراد ہلاک جبکہ 202 زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

میانمار کے ذرائع ابلاغ نے ہائی وے پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس سال جنوری سے جون تک میانمار کی مصروف ترین شاہراہ پر مجموعی طور پر 183 سڑک حادثات ہوئے، جن سب سے زیادہ ہلاکتیں گزشتہ ماہ مارچ میں ریکارڈ کی گئیں، جس میں 9 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوئے۔ ہائی وے حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ حادثات سے زیادہ تر حادثات انسانی غلطی کی وجہ سے ہوئے ہیں۔ ہائی وے پولیس فورس نے عوام سے ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہونے کی تاکید کی ہے۔