غ* سید منور حسن نے پوری زندگی اقامت دین کی سر بلندی کے وقف کیے رکھی،اعزازالملک

اتوار 5 جولائی 2020 19:55

- تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2020ء) سید منور حسن نے پوری زندگی اقامت دین کی سر بلندی کے وقف کر رکھی تھے اور زندگی کے اخری سانس تک اسلامی نظام کی نفا ذ باطل قوتوں کے خلاف سیسہ پھلائی ہوئی دیوار اور اقامت دین کی جد وجہد میںمصروف رہے ان کی زندگی اور کا وشیں جما عت اسلامی کے کار کنوںکے لئے مشعل راہ ہے کار کن جماعت اسلامی کا پیغام گھر گھر تک پہنچا دیںان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی لوئر دیر کے امیر اعزازلملک افکاری ، سابق ایم این اے صاحب زادہ محمد یعقوب خان ، سابق ایم پی اے حاجی سعید گل ، سابق ضلعی ناظم حاجی محمد رسول خان ، قا ری فضل رحمان، صحافی احسان شاکر ودیگر نے احیا ء العلوم بلامبٹ میں جماعت اسلامی کے سابق امیر مرحوم سید منور حسن اور اورسیز شہداء کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے سید منور حسن اوراور سیز شہدا کی دین کی سربلندی کے لئے جد وجہد پر انہیں خرج عقیدت اور خراج تحسین پیش کیا ضلعی امیر اعزازالملک افکاری نے کہا کہ سید منور حسن جما عت اسلامی کے کار کنوں کی مربی اور رہنما تھے اور وہ ایک باصول سیاست دان تھے جس نے اصولوں پرکبھی بھی سودا بازی نہیں کی انھوں نے کہا کہ جما عت اسلامی کے بانی ابوالاعلیٰ مودودی، میاں طفیل محمد، قاضی حسین احمد اور موجودہ امیر سراج الحق نے ایک ایک لمحہ اقامت دین کی سربلندی اور اللہ تعلی کی رضا کے لئے صرف کی انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا مقصد صرف اور صرٖف اللہ کی زمین پر اللہ کی نظام کا نفاذ ہے انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی رنگ ونسل،زبان کی عصبیت سے پاک ہے اور جما عت اسلامی میں صلا حیت کی بنیاد پر عہدے دئے جاتے ہیں انھوں نے کا رکنوں پر زور دیا کہ وہ سید منور حسن کی زندگی مشعل راہ بنا کر دین کی سربلندی کے لئے کمربستہ ہوکر دیگر سیاسی جماعتوں میں شامل باصلا حیت اور نیک لوگوں کو جماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت دیں انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کار کنان ایک نئے جزبے کے ساتھ اٹھ کھڑے ہو اس موقع پرسابق امیر مرحوم سید منور حسن اور شہدا اور سیز کی درجات بلندی کے لئے دعا کرا ئی گئی ۔