اداکاری کی نسبت گلوکاری مشکل فن ہے : شاہدہ منی

پیر 6 جولائی 2020 20:19

اداکاری کی نسبت گلوکاری مشکل فن ہے : شاہدہ منی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) پرائیڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ اداکاری کی نسبت گلوکاری مشکل فن ہے ،سنجیدہ گلوکار ریاضت کو کبھی ترک نہیں کرتا بلکہ اس کے لئے ضرور وقت نکالتا ہے ۔ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ موسیقی میں مشاہدہ نہیں بلکہ ریاضت سب سے زیاد ہ ضروری ہے اور میں روزانہ موسیقی کی ریاضت کرتی ہوں ۔

(جاری ہے)

شاہدہ منی نے کہا کہ میں نے بے شمار فلموں میں ہیروئن کے رول ادا کئے ،اداکاری بھی مشکل فن ہے مگر گلوکاری اس سے زیادہ مشکل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ بھارت کی نسبت پاکستان میں بڑے گلوکار پیدا ہوئے جنہوںنے اپنے فن کے ذریعے دنیا بھر میں اپنی اور پاکستان کی پہچان بنائی ان میں سرفہرست ملکہ ترنم نور جہاں، مہدی حسن ، استاد نصرت فتح علی خاں ،ریشماں سمیت دیگر گلوکار شامل ہیں ۔ ان بڑے گلوکاروں نے دنیا بھر میں اپنے فن کا لوہا منوایا ۔میں بھی اپنے سے سینئر کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے دنیا بھر میں پرفارم کرچکی ہوں اور جہاں خدا کی ذات نے مجھے بھرپور عزت سے نوازا ہے ۔