سرسید احمد خان نے مسلمانان ہند کو جدید تعلیم سے روشناس کرایا،پروفیسر زاہد جاوید شیخ
پیر 6 جولائی 2020 22:00
(جاری ہے)
مسلمانان برصغیر کی اصلاح و بیداری کیلئے سرسید احمد خان کی تعلیمی تحریک دوررس اور نتیجہ خیز ثابت ہوئی۔ انہوںنے تعلیمی میدان میں کارہائے نمایاں انجام دیے اور مسلمانوں کو جدید علوم و فنون سیکھنے پر آمادہ کیا ۔
سر سید احمد خان کی خواہش تھی کہ مسلمان اپنا اسلامی تشخص برقرار رکھتے ہوئے جدید علوم حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ سرسید احمد خان17اپریل 1817ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ اپنے زمانے کے بہت بڑے کتب بین تھے۔والد کی وفات کے بعد گھر کے حالات دگرگوں ہوگئے تو اپنے عزیز و احباب کے مشورہ کے برخلاف مغل دربار کی بجائے ایسٹ انڈیا کمپنی میں 1838ء میں معمولی کلرک مقرر ہوئے۔ اگلے سال فروری 1839ء میں آگرہ ڈویژن کے کمشنر رابرٹ ہملٹن کے نائب میر منشی (اسٹنٹ چیف سیکرٹری) مامور ہوئے۔ پھر منصفی کا امتحان دے کر 1841ء میں مین پوری کے مقام پر منصف مقرر ہوئے۔ 1842ء میں فتح پور سیکری تبادلہ ہوا۔ اسی سال بہادر شاہ ظفر بادشاہ کی جانب سے سید صاحب کو جوادالدولہ عارف جنگ کا خطاب ملا۔1864ء میں علی گڑھ میں دوران ملازمت سائنٹیفک سوسائٹی قائم کی جہاں جدید سائنسی علوم پر تقریریں کروائیں اور انگریزی سے تاریخ و سیاسیات کی بعض کتابیں اردو میں ترجمہ کرائی گئی تھیں۔ 1869ء میں آپ انگلستان گئے ۔1870ء میں وطن واپس آکر پوری تندہی سے اصلاح قوم اور جدید سائنسی علوم کی ایک اقامتی اسلامی درس گاہ آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹی کی طرز پر بنانے کی تیاریاں کیں۔ رسالہ ’’تہذیب الاخلاق‘‘ جاری کیا جس میں ایسی درسگاہ اور جدید سائنسی علوم کی ترویج کی ضرورت و اہمیت پر زور دیا۔ مجوزہ درس گاہ کیلئے علی گڑھ کا انتخاب کرکے سرمایہ فراہم کرنے لگے۔ 24مئی 1875ء کو نئے مدرسةالعلوم کا افتتاح کیا۔ 27مارچ 1898ء کو وفات پائی اور علی گڑھ کالج کی مسجد کے گوشے میں دفن کئے گئے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.