نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن ترقی یافتہ پاکستان کیلئے امید کی کرن

منگل 7 جولائی 2020 09:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن ترقی یافتہ پاکستان کیلئے امید کی کرن پیدا ہوگئی ،چوتھے صنعتی انقلاب، ڈیجیٹل پاکستان کیلئے این آر ٹی سی کا شاندار کردار،خود انحصاری، جدیدیت اور معیشت میں کئی اہم سنگ میل عبور ،ادارہ انفارمیشن کمیونکیشن ٹیکنالوجی، سیکیورٹی، الیکٹرانک وار فئیر میں جدت کا مرکز،انٹیلی جنس، بم ڈسپوزل ربورٹس، سائبر سیکورٹی میں ٹیکنالوجی کیساتھ این آر ٹی سی کی نمایاں کامیابیاں،این آر ٹی سی، انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار سٹینڈرڈز سے تصدیق شدہ عالمی معیار کا ادارہ ہے،این آر ٹی سی نے سیف سٹی منصوبے میں بھی انتہائی کلیدی کردار ادا کیا،نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن ملکی و غیر ملکی اشتراک عمل سے کام کر رہا ہے،این آر ٹی سی، وطن عزیز کیلئے قیمتی زرمبادلہ کے حصول، ذخائر میں متواتر اضافے کا سبب ہے