لکی مروت،انڈس ہائی وے پر کرم پل کے نزدیک ٹریفک حادثے میں5افراد زخمی

منگل 7 جولائی 2020 17:21

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) انڈس ہائی وے پر کرم پل کے نزدیک ٹریفک حادثے میں5افراد زخمی ہوگئے ، عینی شاہدین اور ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرک اور موٹر کار کے درمیان ٹکر اس قدر شدید تھی کہ اس سے موٹر کار اور ٹرک کو بھی شدید نقصان پہنچا حادثے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے جو موٹر کار میں سوار تھے۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال تاجہ زئی منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :