کمشنر سرگودہاکی زیر صدارت میٹروپولیٹن کارپوریشن کے مجوزہ بجٹ 2020-21ء کا جائزہ اجلا س منعقد

بدھ 8 جولائی 2020 17:23

سرگودھا۔08جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود کی زیر صدارت میٹروپولیٹن کارپوریشن کے مجوزہ بجٹ 2020-21ء کا جائزہ اجلا س منعقد ہوا جس میں ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی اخراجات کے توازن پر غور کیاگیا ۔اجلاس میں بتایاگیاکہ کارپوریشن کے پاس ابتدائی طو رپر چار کروڑ 80لاکھ روپے موجود ہیں جبکہ حکومت کی طرف سے گرانٹ کی صورت میں 48کروڑ 68 لاکھ روپے وصول ہونے کی توقع ہے ۔

اجلاس میں بتایا گیاکہ کارپوریشن اپنے ذرائع سے 62کروڑ 19 لاکھ15 ہزار روپے وصول کرے گی ۔مجوزہ بجٹ کے مطابق سال 2020-21 کے بجٹ کا کل حجم ایک ارب 15کروڑ 66لاکھ 93ہزار روپے مرتب کیاگیا ہے ۔ اجلاس میں چیف میٹروپولیٹن افسر طارق پرویا ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رانا شاہد ‘ ایم او فنانس راؤ نعیم ودیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجلا س میں چیف میٹروپولیٹن افسر طارق پرویا نے بتایاکہ تنخواہوں او رپنشن کی ادائیگی کیلئے مجوزہ بجٹ میں 76کروڑ 36 لاکھ39ہزا ر705 روپے رکھے گئے ہیں ۔

اہم اخراجات پر ایک کروڑ اور روزنامچے کے اخراجات کیلئے 23کروڑ 88لاکھ 38ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے بجٹ میں ڈیڑھ کروڑ روپے ‘جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے سات کروڑ سترہ لاکھ 31ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔اجلاس میں کمشنر نے کتے مار ادویات فوری طو رپر خریدنے کی ہدایت کی جبکہ پانی کے کنکشن کو قانونی حیثیت دینے کیلئے فیس کی وصولی کو یقینی بنانے اور سیوریج وپانی کے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :