سعودی عرب، مواصلاتی نظام کی خلاف ورزی، 80 لاکھ ریال کے جرمانے

جمعرات 9 جولائی 2020 12:12

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2020ء) سعودی عرب میں مواصلاتی نظام کی خلاف ورزی کرنے پر کمپنیوں کو 80 لاکھ ریال سے زیادہ کے جرمانے کیے گئے ہیں۔ سعودی انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کمیشن نے مواصلاتی قانون کی خلاف ورزیوں پر ایس ٹی سی پر 3.2 ملین، زین پر2.1 ملین اور موبایلی پر 1.4 ملین ریال کے جرمانے عائد کیے ہیں۔

(جاری ہے)

تمام مواصلاتی کمپنیوں پر 8 ملین ریال سے زیادہ کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں جبکہ دیگر مواصلاتی خلاف ورزیاں کرنے والوں پر آٹھ لاکھ 70 ہزار ریال کے جرمانے کیے گئے ہیں۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کمیشن نے بتایا کہ خلاف ورزیوں پر جرمانوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر موجود ہیں۔کمیشن نے انتباہ کیا ہے کہ وہ مواصلاتی کمپنیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ان سے کمیونیکیشن سسٹم کی پابندی کرانے کے لیے پرعزم ہے۔ کسی بھی مواصلاتی کمپنی کو مفاد عامہ اور صارفین کے حقوق سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔