لاک ڈاؤن کے دوران سب سے زیادہ ریلیف مزدورطبقہ کودیاگیا : انصرمجیدخان

حکومت کے بنیادی اقدامات کی بدولت کوروناوائرس کے کیسزمیں واضح کمی واقع ہوئی ہے ٴْ لیبرکے حقوق کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں: صوبائی وزیر لیبر

جمعرات 9 جولائی 2020 19:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2020ء) وزیر لیبرپنجاب انصرمجیدخان نے کہاہے کہ حکومت کے بنیادی اقدامات کی بدولت کوروناوائرس کے کیسزمیں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران سب سے زیادہ ریلیف مزدورطبقہ کودیاگیا۔ اپوزیشن کی جانب سے کورونا وائرس پرسیاست انتہا ئی افسوس ناک ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر لیبر انصرمجیدخان نے مزیدکہاکہ کوروناکی وباء کے باعث لاک ڈاؤن سے دنیابھر کامزدورطبقہ متاثرہواہے۔

وزیراعظم عمران خان انٹرنیشنل لیبرآرگنائزیشن کی جانب سے منعقدکی جانے والی کانفرس میں دنیابھرکے مزدورطبقہ کی ترجمانی کریں گے۔ پاکستانی معیشت میں زیادہ ترلوگ چھوٹے کاروباراورلیبرسے منسلک ہیں۔ انصرمجیدخان نے کہاکہ پاکستانی سمارٹ لاک ڈاؤن کوپوری دنیامیں سراہاجارہاہے۔ لیبرکے حقوق کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :