تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور چنگ چی کے درمیان تصادم ،دو افراد جاں بحق

جمعرات 9 جولائی 2020 20:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2020ء) رائے ونڈ روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور چنگ چی کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں رکشہ میں سوار دو افراد جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ہستپال منتقل کیا جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء نے نعشیں سڑک پر رکھ کر ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کی گرفتاری کے لئے احتجاج کیا، جس کے باعث رائے ونڈ روڈ پر ٹریفک جمع ہو گئی جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔