ٹریفک وارڈن پر تشدد کا معاملہ،سی ٹی او لاہور نے نوٹس لے لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 9 جولائی 2020 19:23

ٹریفک وارڈن پر تشدد کا معاملہ،سی ٹی او لاہور نے نوٹس لے لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ٹریفک وارڈن پر تشدد کا معاملہ،سی ٹی او لاہور نے نوٹس لے لیا،سی ٹی او لاہور کیپٹن سید حماد عابد کی ہدایت پر خاتون کی گرفتاری کیلئے چھاپے، انوسٹی گیشن پولیس نے خاتون کی کار کو قبضہ میں لے لیا، خاتون کی گرفتاری کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹریفک وارڈنز سے خاتون کا تضیحک آمیز رویہ، قابل مذمت ہے۔ خاتون نے وارڈن کو ناخن اور تھپڑ بھی مارے۔ ٹریفک وارڈنز نے تمام حالات میں بھی برداشت اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔ وارڈنز شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے موجود، ایسا رویہ ناقابلِ برداشت ہے۔

متعلقہ عنوان :