انگلینڈ میں ایک ہفتے میں تصدیق شدہ مریضوں میں 25 فیصد کمی

برطانیہ کی 10 اعلیٰ مقامی انتظامیہ میں ایک لاکھ کی آبادی میں سے 30 سے کم متاثرین دیکھے گئے ،سرکاری اعدادوشمار

جمعہ 10 جولائی 2020 12:48

انگلینڈ میں ایک ہفتے میں تصدیق شدہ مریضوں میں 25 فیصد کمی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2020ء) پبلک ہیلتھ انگلینڈنے بتایا ہے کہ5 جولائی تک کے ہفتے میں انگلینڈ میں تصدیق شدہ انفیکشنز میں 25 فیصد کمی آئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق5 جولائی تک اس ہفتے ہیں 3 ہزار 300 سے ذرا اوپر مثبت ٹیسٹ ہوئے تھے جبکہ اس کے مقابلے میں 28 جون تک کے ہفتے میں مثبت ٹیسٹوں کی تعداد 4 ہزار 400 تھی۔

(جاری ہے)

لیسٹر جہاں ابھی لاک ڈاؤن لگا ہوا، تصدیق شدہ مریض کم ہو کرہر ایک لاکھ افراد میں سے 120 ہو گئے ہیں۔

ایک ہفتہ پہلے تک یہ تعداد ہر ایک لاکھ افراد میں سے 140 تھی۔ساؤتھ ویلز میں میرتھر ٹڈفل میں اس ہفتے صرف دو مریض رپورٹ ہوئے، جہاں اس سے ایک ہفتہ پہلے 108 مریض رپورٹ ہوئے تھے۔لیسٹر کے بعد، پانچ جولائی تک کے ہفتے تک برطانیہ کی 10 اعلیٰ مقامی انتظامیہ میں ایک لاکھ کی آبادی میں سے 30 سے کم متاثرین دیکھے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :