ٹڈل دل کے خاتمے کیلئے جہاز، گاڑیاں، سپرے اور دیگر سامان خریدنے کیلئے 26ارب درکار ہیں‘ سید فخر امام

عالمی بینک اورایشیائی ترقیاتی بینک سے نرم شرائط پرقرضوں کیلئے بات چیت جاری ہے ‘ وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی

جمعہ 10 جولائی 2020 13:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2020ء) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی سیدفخرامام نے کہاہے کہ ٹڈل دل کے خاتمے کیلئے جہاز، گاڑیاں، سپرے اور دوسراضروری سامان خریدنے کیلئے 26ارب روپے درکار ہیں،ٹڈی دل سے فصلوں کوبچانے کیلئے وفاقی حکومت 14ارب روپے صوبائی حکومتیں 12ارب روپے جاری کریں گی۔

(جاری ہے)

سرکاری ریڈیو کے مطابق ایک انٹر ویو میں سید فخر امام نے کہا کہ ٹڈی دل پرقابوپانے کے لئے فنڈز کی فراہمی سے متعلق پاکستان کی مدد کیلئے عالمی بینک اورایشیائی ترقیاتی بینک سے بات چیت کی جارہی ہے۔

غیرملکی بینکوں سے نرم شرائط پرقرضوں کیلئے بات چیت جاری ہے اور یہ بینک پاکستان کوامداد فراہم کریں گے جس کامقصدمختلف اضلاع سے ٹڈی دل کاخاتمہ کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فصلوں کوٹڈی دل کے حملوں سے بچانے کے لئے سپرے برطانیہ سے درآمد کیاگیاہے۔