مظفرگڑھ ، رنگپور کے رہائشی صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم،لوگ علاج معالجے کیلئے دوردراز کے شہروں کا سفر کرنے پر مجبور

جمعہ 10 جولائی 2020 17:50

مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2020ء) اڑھائی لاکھ کی آبادی صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم لوگ علاج معالجے کیلئے دوردراز کے شہروں کا سفر کرنے پر مجبور۔ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کی سب تحصیل رنگپور کے رہائشی بھی صحت کی سہولیات سے محروم ہیں جہاں اڑھائی لاکھ افراد کی آبادی کے لیے قائم کیے گئے آر ایچ سی ہسپتال میں اگر ادویات نہیں ہے تو ڈاکٹرز اور سٹاف کی عدم تعیناتی سے ہزاروں افراد کو اپنی زندگیاں بچانے کے لیے مظفرگڑھ یا ملتان کا سفر کرنا پڑتا ہے ھسپتال میں ڈینٹسٹ،گائناکآلوجسٹ اور ایل ایچ وی کی پوسٹیں کافی عرصہ سے خالی پڑی ھیں آپریشن تھیٹر غیرفعال ھو چکا ھے ھسپتال میں آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کیلئے پینے کا پانی کا کوئی انتظام نہیں ھے شجر منیر خان کھیڑآ سابق چیئرمین یونین کونسل رنگپور، مہر مشتاق اسراں سابق وائس چیئرمین رنگپور یونین کونسل ملک شفیق ملانہ ایڈووکیٹ ملک محمد ایوب کھوکھر ایڈووکیٹ عابد ملانہ سرفراز خان کھیڑا و متعدد دیگر شہریوں نے نے بتایا ھے کہ عملہ کے نہ ھونے سے اور آپریشن تھیٹر غیر فعال ھونے سے مریضوں کو اور خاص طور پر خواتین مریضوں کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رھا ھے انھیں علاج معالجے اور ڈیلیوری کیلئے 100 کلومیٹر دور ملتان یا 70 کلومیٹر دور مظفرگڑھ جانا پڑتا ھے انھوں نے متعلقہ حکام سے رورل ھیلتھ سینٹر رنگپور پر عملہ تعینات کرنے آپریش تھیٹر فعال کرنے اور دیگر ضروری سہولتیں فوری طور پر فراھم کرنے کا مطالبہ کیا ھے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے زرائع نے آپریشن تھیٹر کو مکمل طور سے فعال قرار دیتے ھوئے عملہ جلد تعینات ھونے کی نوید سنائی ہے۔

متعلقہ عنوان :