مغربی تہران ایک بار پھر خوفناک دھماکوں سے لرز اٹھا

دھماکے پاسداران انقلاب کے میزائلوں کے ایک گودام میں ہوئے،ذرائع

جمعہ 10 جولائی 2020 22:07

مغربی تہران ایک بار پھر خوفناک دھماکوں سے لرز اٹھا
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2020ء) ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ دارالحکومت تہران کے مغرب میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ دوسری جانب یہ اطلاعات بھی آئی ہیں کہ یہ دھماکے ایرانی پاسداران انقلاب کے جنوب مغربی تہران میں میزائلوں کے ایک گودام میں ہوئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک اورذرائع نے بتایاکہ دھماکے ایرانی پاسداران انقلاب کی سمندر پار کارروائیوں کی ذمہ دار القدس ملیشیا کے ایک کیمپ میں ہوئے۔

(جاری ہے)

ایران کے سرکاری ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یہ دھماکے مغربی تہران میں غرمدرہ اور قدس قصبے میں ہوئے تاہم ٹی وی چینل نے اس حوالے سے مزید تفصیل بیان نہیں کی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ زور دار دھماکوں کے بعد شہریار او قدس قصوبوں میں بجلی بند ہو گئی تھی۔خیال رہے کہ حالیہ ایام میں ایران میں متعدد بار ایسے پراسرار دھماکے ہوچکے ہیں۔ گذشتہ سوموار کو جنوبی تہران کے باقر شہر میں ہونے والے دھماکے ہوئیتھے۔ ذرائع کے مطابق ان دھماکوں میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :