ایمریٹس کا پاکستان سے بیرونِ ملک سفر کرنے والے تمام افراد پر کورونا وائرس ٹیسٹ لازم قرار

ہفتہ 11 جولائی 2020 13:37

ایمریٹس کا پاکستان سے بیرونِ ملک سفر کرنے والے تمام افراد پر کورونا ..
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2020ء) متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن ایمیریٹس کے مطابق پاکستان سے بیرونِ ملک سفر کرنے والے تمام مسافروں کے لیے کورونا وائرس ٹیسٹ کروانا لازم ہو گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایمیریٹس کے جاری کردہ اعلامیے میں بتایاگیاکہ پرواز سے چار روز قبل ہر مسافر کو کورونا وائرس ٹیسٹ لازمی کروانا ہو گا ورنہ انھیں طیارے میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔یہ ٹیسٹ تمام مسافروں کے لیے ضروری قرار دیا گیا ہے خواہ وہ عمر کے کسی بھی حصے میں ہوں۔