آسٹریلیا، شارک کے حملے سے نوجوان ہلاک

ہفتہ 11 جولائی 2020 14:54

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2020ء) آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر سرفنگ کرتے ہوئے شارک کے حملے سے نوعمر لڑکا ہلاک ہوگیا۔برطانوی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے مقامی کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ 17 سالہ لڑکے پر برسبین سے 380 کلومیٹرجنوب میں واقع کوفس ہاربر کے قریب سرفنگ کرتے شارک مچھلی نے حملہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کئی دوسرے سرفرز جو کہ اس مقام کے پاس سرفنگ کر رہے تھے لڑکے کو شدید زخمی حالت میں ساحل تک لے گئے جہاں لڑکے نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

واضع رہے کہ ترونگا کنزرویشن سوسائٹی کے شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق آسٹریلیا میں انسانوں پر بڑی تعداد میں شارک کے حملوں اطلاعات موصول ہوتی ہیں اوررواں سال میں شارک کا انسانوں پر حملے کا یہ 10 واں واقع ہے۔

متعلقہ عنوان :