’جدہ ، مکہ شاہراہ پر ٹول ٹیکس نہیں لگ رہا‘

اتوار 12 جولائی 2020 11:50

’جدہ ، مکہ شاہراہ پر ٹول ٹیکس نہیں لگ رہا‘
مکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2020ء) سعودی وزارت نقل و حمل نے کہا ہے کہ جدہ ، مکہ شاہراہ پرٹول ٹیکس کیبن نہیں بنائے گئے اور نہ ہی ٹول ٹیکس نافذ کیا جارہا ہے۔ شاہراہ پرٹول ٹیکس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی باتیں بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت نقل وحمل کی جانب سے کیے جانے والے ٹویٹ کے میں بتایا گیا ہے کہ جدہ ، مکہ شاہراہ پرشمیسی چیک پوسٹ کی توسیع کی گئی ہے تاکہ حج و عمرہ سیزن کے دوران چیک پوسٹ پر لوگوں کو غیر معمولی ازدحام کا سامنا نہ کرنا پڑے۔وزارت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے شمیسی چیک پوسٹ کی توسیع کرنے کے بعد وہاں 5 کے بجائے 18 چیک پوائنٹ بنائے گئے ہیں تاکہ سیزن میں لوگوں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے‘۔