پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 5 اگست سے شروع ہوگا

پیر 13 جولائی 2020 12:13

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 5 اگست سے شروع ہوگا
مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2020ء) پاکستان اور انگلینڈ کی کرک ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 5 سے 9 اگست تک اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا جبکہ اگلے دونوں ٹیسٹ میچز ساؤتھمپٹن میں بالترتیب 13 سے 17 اگست اور 21 سے 25 اگست تک کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیمیں سیریز میں شامل تین ٹی20 میچز کھیلنے کے لئے ایک بار پھر اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر کا رخ کریں گی جہاں 28 اور 30 اگست کے علاوہ یکم ستمبر کو میچز کھیلے جائیں گے۔

قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے شیڈول کے مطابق ٹیم 6 سے 12 جولائی تک پریکٹس، انٹرااسکواڈ میچز کھیلے گی۔ 13 جولائی کو ڈربی شائر روانگی ہوگی، 15 سے 30 جولائی کو پریکٹس سیشن ہوگا، انٹرا اسکواڈ میچز دی کاؤنٹی گراؤنڈ میں کھیلے جائینگے اور اور آرام ہوگا، یکم اگست کو ٹیم مانچسٹر روانگی ہوگی، 5 سے 9 اگست تک پہلا ٹیسٹ میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

10 اگست کو ٹیم ساؤتھمپٹن روانہ ہوگی اور 13 سے 17 اگست تک دوسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا۔ 21 سے 25 اگست تک تیسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل، ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا۔ 26 اگست کو ٹیم مانچسٹر روانہ ہوگی۔ 28 اگست کو پہلا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلاجائیگا۔ 30 اگست کو دوسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا۔ یکم ستمبر کو تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلاجائیگا۔ اس کے بعد 2 ستمبر کو ٹیم واپس لاہور کے لئے روانہ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :