اسلام آباد میں گزشتہ روز 96کورونا کیسز رپورٹ ،کورونا کیسز مسلسل کمی کی جانب گامزن

پیر 13 جولائی 2020 13:21

اسلام آباد میں گزشتہ روز 96کورونا کیسز رپورٹ ،کورونا کیسز مسلسل کمی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2020ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کی بہتر حکمت عملی اور سمارٹ لاک ڈاون کی وجہ سے مسلسل ساتویں روز سو سے کم کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ روز اتوار کو 96کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اتوار کو اسلام آباد میں 96 کورونا کیسز درج کیے گئے،11 جولائی کو 99کیسز،10 جولائی کو97کیسز، 9جولائی کو81کیسز، 8جولائی کو93کیسز،7 جولائی کو63کیسز ،6 جولائی کو85کورونا کیسز،5جولائی کو 117کیسز، 4جولائی کو97کیسز ،3جولائی کو113کیسز اور 2 جولائی کو170کورونا کے کیسز سامنے آئے جبکہ یکم جولائی کو 137 اور 30 جون کو132کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جوکہ ضلعی انتظامیہ کی بہتر حکمت عملی اور سمارٹ لاک ڈاؤن کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آبادمیں کورونا کیسز مسلسل کمی کی جانب گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں29 جون248کیسز،28 جون کو189، 26 جون کو 271 کیسز جبکہ 27جون کو 225کیسز سامنے آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ایس او پیزپر سختی سے عملدرآمد کروایا جارہا ہے، روزانہ کی بنیادپر ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں اور شہریوں کو ہزاروں روپے جرمانے کیے جارہے ہیں،کورونا سے بچاؤ کے ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے افرادکو 2 لاکھ لاکھ66ہزار150 روپے کے جرمانے کئے گئے،کورونا ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والی116ہوٹلوں اور 591 دوکانوں اور34ورکشاپس کو سیل کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنیوالے 137 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 28مقدمات درج کیے گئے۔کورونا وبا کے دوران گراں فروشی کرنے والوں کو تقریبا 13لاکھ 55ہزاراور100 روپے کے جرمانے بھی ہوئے، انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے، ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی وجہ سے ہی وفاقی دارالحکومت میں کورونا مریضوں کی تعدادمیں بتدریج کمی آرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :