نیلسن منڈیلا کی سب سے چھوٹی بیٹی زندزی منڈیلا 59برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

پیر 13 جولائی 2020 22:04

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2020ء) جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر نیلسن منڈیلا کی سب سے چھوٹی بیٹی زندزی منڈیلا 59برس کی عمر میں انتقال کرگئیں، یہ رپورٹ مقامی میڈٖیا نے سوموار کو دی ہے۔

(جاری ہے)

وہ اپنے انتقال کے وقت ڈنمارک میں سفیر تھیں۔ سرکاری نشریاتی ادارے ایس اے بی سی نے رپورٹ دی ہے کہ سابق صدر نیلسن منڈیلا اور جدوجہد کی علامت ونائی میڈیکیزیلا منڈیلا کی59سالہ بیٹی آج علی الصبح جوہانسبرگ کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئیں۔ان کے انتقال کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ۔

متعلقہ عنوان :