باحوڑ میں صحت کی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی ،خیبرپختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع

جمعرات 16 جولائی 2020 12:54

باحوڑ میں صحت کی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی ،خیبرپختونخوا اسمبلی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2020ء) جماعت اسلامی کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی حاجی سراج الدین خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال باجوڑ میں ڈاکٹروں ، نرسوںاور دیگر طبی عملہ سمیت 11لاکھ سے زائد آبادی والے ضلع میں صحت کی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر تحریک التواصوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کراتے ہوئے موقف اپنایا ھے کہ سابق گورنر اقبال ظفر جھگڑا کے دور میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ کو کیٹگری A میں تبدیل کرکے یہاں پر نرسنگ کالج کے قیام کا اعلان بھی کیا گیا تھالیکن آج بھی عملًا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوراٹر ہسپتال خار باجوڑ میں ڈاکٹروں،نرسوںاور دیگر طبی عملہ کی شدید کمی ہے جس کی وجہ سے دوپہر 2بجے کے بعد ہسپتال کی ایمرجنسی میں صرف ایک ڈاکٹر ہوتا ہے جبکہ آرتھوپیڈک سرجن کی عدم موجودگی کی وجہ سے حادثے کے شکار مریضوں کو دوسرے شہروں میں ریفر کیا جاتاہے۔

(جاری ہے)

ہسپتال میں صفائی کا نظام انتہائی خراب ہے جس کی بنا پر اکثر ڈاکٹرز ضرورت پڑنے پر ایمرجنسی نہیں آسکتے۔انہوں نے سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی سے استفسار کیا کہ ان حالات میں اس معزز ایوان میں معمول کی کاروائی روک کر اس تحریک التوا کے زریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ میں عوام کو درپیش انتہائی اہم عوامی مسائل کو زیر بحث لایا جائے تاکہ عوام میں پائی جانی والی تشویش کا سدباب ممکن ہو۔