ڈپٹی کمشنر جہلم کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا دورہ،ڈاکٹرز کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 16 جولائی 2020 17:36

ڈپٹی کمشنر جہلم کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا دورہ،ڈاکٹرز کو مزید ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر او پی ڈی، میل، فیمیل وارڈز سمیت دیگر جگہوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری چیک کی۔ انکا کہنا تھا کہ عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح میں شامل ہے ۔

انہوں نے مختلف ورڈز میں مریضوں کا حال احوال دریافت کیا، ادویات کی دستیابی بارے دریافت کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ایم ایس ڈاکٹر فاروق بنگش، اور دیگر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے ہسپتال دورہ کے دوران مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات بارے بھی دریافت کیا۔ انہوں نے ایم ایس کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی اور دستیاب سہولیات پر اظہار اطمینان کیا۔اس موقع پرانہوں نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے معیار میں مزید بہتری لانے کے لئے انتظامی دورے جاری رہیں گے ، انکا کہنا تھا کہ جہلم کے عوام کو درپیش صحت کے مسائل کا ازالہ کرنے ہماری ترجیحات میں شامل ہے جس کے لئے تمام تر وسیل کو استعمال میں لیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :