ضلعی انتظامیہ لاہور کے ڈینگی سروئلنس کے حوالے سے دورے

جمعہ 17 جولائی 2020 12:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2020ء) ضلعی انتظامیہ لاہور ڈینگی سروئلنس کے حوالے سے دورے جاری رکھے ہوئے ہی.اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی 130 بہار کالونی کوٹ لکھپت کا دورہ کیا.

(جاری ہے)

انہوں نے ڈینگی سروئلنس کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈینگی ورکرز کی کارکردگی، حاضری، ڈینگی سروئلنس، ڈینگی لاروا کو چیک کیا گیا.02 ڈینگی لاروا کو برآمد ہونے پر موقع پر تلف کروا دیا گیا. انہوں نے ڈور مارکنگ اور روف مارکنگ کو چیک کیا اور یو سی مکینوں کو حفاظتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی. انہوں نے کہا کہ گھروں کے اندر، باہر بارشی پانی کو جمع نہ ہونے دیں تاکہ مچھر کی افزائش کا امکان نہ ہو.

متعلقہ عنوان :