پاکستان وترکی کی مشترکہ فلم کی کہانی مکمل،کاسٹ کوبھی جلدفائنل کرلیا جائے گا،حاجی اشرف

میری کوشش ہوگی کہ اپنی فلم میں بھی زیادہ سے زیادہ نئے ٹیلنٹ کوپرموٹ کروں،اسٹیج پروڈیوسرکی گفتگو

پیر 20 جولائی 2020 12:01

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2020ء) اسٹیج پروڈیوسرحاجی محمداشرف نے کہا ہے کہ پاکستان وترکی کی مشترکہ فلم کی کہانی کومکمل کرلیا گیاہے،اس فلم کی کاسٹ ابھی فائنل نہیں ہوئی جس پر کام جاری ہے،فلم کی عکسبندی پاکستان اور ترکی کی حسین وادیوں میں کی جائے گی،فلم میں لو،کامیڈی اور ٹریجڈی کرداربھی شامل کئے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ مکمل ایک فیملی فلم ہوگی،میں نے اسٹیج ڈراموں میں ہمیشہ نئے ٹیلنٹ کوپرموٹ کیا ہے اور میری کوشش ہوگی کہ اپنی فلم میں بھی زیادہ سے زیادہ نئے ٹیلنٹ کوپرموٹ کروں،حاجی محمداشرف کا مزیدکہنا ہے کہ فلم کا نام ابھی فائنل نہیں جلد ہی فلم کی کاسٹ کوبھی مکمل کرلیا جائے گا،فلم کے میوزک کے بعد اس کی باقاعدہ عکسبندی کا آغازکردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :