برطانوی اداکار ادریس ایلبا کوبافٹا خصوصی ایوارڈ سے نوازا جائے گا

جمعہ 24 جولائی 2020 19:22

برطانوی اداکار ادریس ایلبا کوبافٹا خصوصی ایوارڈ سے نوازا جائے گا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2020ء) معروف برطانوی اداکار و پروڈیوسر ادریس ایلبا کو آنے والے بافٹا ٹی وی ایوارڈز میں اعزاز سے نوازا جائے گا۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے بافٹا کے چیف ایگزیکٹو امندا بیری نے بتایا کہ ادریس برطانیہ اور بین الاقوامی سطح پر ماہر ہدایت کار ، پروڈیوسر اور مصنف کیعلاوہ برطانیہ کے سب سے مشہور اداکاروں میں سے ایک ہے اور ہم اس سال کی تقریب میں ادریس اور ان کے شاندار کام کو تسلیم کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتے ہیں۔واضع رہے کہ رواں سال کے بافٹا ٹی وی ایوارڈز کی تقریب مئی میں ہونی تھی لیکن اسے کورونا کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔