جرمنی میں پیدل چلنے والوں پر گاڑی چڑھا دینے کا واقعہ،7 افراد زخمی

پیر 27 جولائی 2020 10:40

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2020ء) جرمن دارالحکومت برلن میں ایک گاڑی پیدل چلنے والوں پر چڑھنے سی7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ برلن کے ہارڈنبرگ پلاٹز پر گزشتہ روز صبح تقریباً 7 بجے پیش آیا۔ فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زخمیوں میں سے چند ایک کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

محکمے نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں مطلع کیا کہ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر پر ہسپتال پہنچایا گیا۔ برلن کی پولیس کے مطابق بظاہر اس بات کے آثار نہیں دکھائی دیتے کہ یہ دہشت گردی کی کوئی کارروائی تھی۔ حادثے کے بعد ریکسیو آپریشن میں ساٹھ فائر بریگیڈز اور دو ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا، جس سبب چند گھنٹوں کے لیے شہر کا متاثرہ حصہ بند ہو کر رہ گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :