کویت میں دس سوشل میڈیا سٹارز کے اثاثے منجمد

پیر 27 جولائی 2020 11:18

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2020ء) کویت میں پبلک پراسیکیوٹر نے بینک بیلنس حد سے زیادہ بڑھ جانے پر دس معروف سوشل میڈیا سٹارز کے اکاونٹس منجمد کردیے۔

(جاری ہے)

کویتی پبلک پراسیکیوٹر ضرار العسعوسی نے سوشل میڈیا کی دس معروف شخصیات کے اثاثے منجمد کردیئے اور ان کے سفر پر پابندی لگادی۔کویتی جریدے القبس کے مطابق پبلک پراسیکیوٹر نے یہ فیصلہ سوشل میڈیا سٹارز کے خلاف مالیاتی امور کے سراغرساں ادارے کی اس رپورٹ کی بنیاد پر کیا ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کے بینک اکاؤنٹ کے بیلنس حیران کن حد تک بڑھ گئے ہیں۔ سوشل میڈیا کی ان شخصیات پر منی لانڈرنگ کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :