2300 سال قدیم یونانی تھیٹر کو کھول دیا گیا

پیر 27 جولائی 2020 13:06

2300 سال قدیم یونانی تھیٹر کو کھول دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2020ء) ایتھنز۔ قدیم یونانی تھیٹر جو دنیا بھر میں ایپی ڈورس کے نام سے شہرت رکھتا ہے، ہفتے کے روز سے محدود حاضرین کے ساتھ کھل گیا ہے۔ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر منتظمین تمام احتیاطی تدابیر مدنظر رکھ رہے ہیں۔2300 سالقدیم تھیٹر پر آرٹسٹوں نے اپنی پرفارمنس ہال کی بجائے کھلی جگہ پر پیش کی جسے براہ راست آن لائن دکھائی۔

کرونا وائرس کے باعث اس سال موسم گرما کے دوران یونان میں زیادہ تر لائیو کنسرٹ اور تقریبات منسوخ کر دی گئی تھیں،لیکن, وزارت ثقافت نے ملک کے جنوبی حصے میں واقع ایپی ڈورس تھیٹر اور ایتھنز میں ہرویس اٹیکس کو حفاظتی گائیڈ لائنز کے تحت پرفارمنس پیش کرنے کی اجازت دے دی تھی۔ان تقریبات کا انعقاد کرنے والے گروپ کی ترجمان ماریہ پاناگیو ٹوپولو نے بتایا ہے کہ صرف 45 فی صد نشستوں کے ٹکٹ دیے گئے اور یہ فروخت صرف آن لائن کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عالمی وبا کی وجہ سے بیرونی آرٹسٹس نہیں آ پائے اور جو آرٹسٹ آئے، انہیں کہا گیا کہ وہ اپنی پرفارمنس دوہرانے سے احتراز کریں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سرجیکل ماسک پہنیں اور فاصلہ برقرار رکھیں۔ایپی ڈریس تھیٹر میں دس ہزار سیٹوں کا انتظام ہے مگر صرف 4500 کی ٹکٹیں فروخت کی گئیں اور میوزک بجانے والوں کی تعداد بھی کم کر دی گئی ہے۔