میلبورن آسٹریلیا میں لاک ڈاؤن میں توسیع کا عندیہ

پیر 27 جولائی 2020 13:24

میلبورن آسٹریلیا میں لاک ڈاؤن میں توسیع کا عندیہ
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2020ء) آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں ایک دن کے دوران کورونا وائرس کے 532 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پیر کو حکام نے کہا کہ ریاست کے سب سے بڑے شہر میلبورن میں متاثرہ لوگ باہر نکلنے سے باز نہ آئے تو لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

میلبورن میں تین ہفتوں سے نقل و حرکت پر پابندی ہے اور لوگوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق کیسز میں اضافے کی بڑی وجہ یہ نظر آئی ہے کہ بیمار لوگ گھر پر رہنے کی بجائے دفاتر جا رہے ہیں۔ وزیراعظم سکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے ریاست وکٹوریہ کے لوگوں کو صبر و تحمل کا مظاہر کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :