سعودی عرب میں خواتین سے ویٹرس کاکام لینے والے کافی شاپ کی شامت آ گئی
وائرل ویڈیو میں خواتین ویٹرس مردوں کو بھی کھانا پیش کرتی دکھائی دیں، کافی شاپ پر بھاری جرمانہ عائد، قانونی کارروائی شروع
محمد عرفان بدھ 29 جولائی 2020 14:33
(جاری ہے)
یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب طائف میں واقع ایک کافی شاپ میں عبایہ پوش خواتین ویٹرس کی جانب سے گاہکوں سے آرڈر لیتے اورا نہیں کھانا پیش کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
عوام کی جانب سے سعودی خواتین سے ویٹرس کا کام لینے کو سعودی سماجی اقدار کی توہین قرار دیا گیا اور انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔وزارت انسانی وسائل کے ترجمان ناصر الحزانی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر خواتین ویٹرس کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ریسٹورنٹ انتظامیہ کے خلاف فوری کارروائی کی گئی۔ویڈیو کے ذریعے سامنے آنے والے معاملے کی حقیقت جاننے کے لیے وزارت کی جانب سے ایک تفتیشی ٹیم گاہکوں کے روپ میں بھیجی گئی، جس نے مشاہدہ کیا کہ مذکورہ کیفے میں خواتین ٹیبل سروس کی خدمات انجام دے رہی ہیں۔قانون محنت کی خلاف ورزی پر اس کافی شاپ پر فوری جرمانہ عائد کیا گیا اور خواتین ویٹرس کو ملازمت کرنے سے روک دیا گیا۔ مرد گاہکوں والے ریسٹورنٹ میں خواتین ویٹرس کی تعیناتی سعودی قوانین روزگار کی خلاف ورزی ہے، جس کا مقصد سعودی خواتین کو باعزت اور محفوظ ماحول فراہم کرنا اور جنسی ہراسگی کے واقعات سے بچانا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں 11لاکھ مقامی خواتین مختلف شعبوں میں برسرروزگار ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.