پسند کی شادی کرنے والا لڑکا قتل، ملزم لڑکی لے کر فرار
عاشق کھوکھر اور لڑکی حسینہ نے دو ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور قتل کیے جانے کے خوف سے رکشے میں صادق آباد سے سکھر جارہے تھے، مقتول کے ورثاء
خُرم انیق جمعہ 31 جولائی 2020 10:49
(جاری ہے)
اس بات پر شک کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ شاید ملزمان اس شادی سے خوش نہ ہوں اور لڑکی کو پسند کرتے ہوں، اس لئے وہ لڑکے کو قتل کر کے لڑکی کو اپنے ساتھ لے گئے ہوں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اس طرح کے بے شمار واقعات پیش آتے رہتے ہیں جہاں پسند کی شادیوں کی وجہ سے گھر کے گھر اجڑ گئے ہوں۔ کچھ دن قبل لاہور میں بھی اسی طرح کا افسوسناک واقع پیش آیا تھا جہاں پسند کی شادی کیلئے لڑکی نے ماں اور آشنا سے مل کے باپ کو قتل کر دیا تھا۔ لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ایک لڑکی نے پسند کی شادی کرنے کے لیے اپنے ہی والد کو قتل کر دیا۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن ذیشان اصغر کا کہنا ہے کہ کوٹ لکھپت کے علاقے میں قتل ہونے والے ارشد کے ورثا نے واقعے کو ڈاکووں کی مزاحمت کا نتیجہ بتایا تھا۔ تاہم پولیس نے حالات اور واقعات مشکوک جان کر تفتیش کا آغاز کیا تو پتہ چلا کہ ارشد کا قتل ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا شاخسانہ نہیں بلکہ مقتول کی بیٹی سارہ نے اپنی ماں ساجدہ اور آشنا معظم اور اس کے ساتھیوں سے مل کر سگے باپ کو قتل کروایا۔ملزم سائرہ معظم سے شادی کرنا چاہتی تھی تاہم اس کا باپ شادی کے خلاف تھا۔ ملزمہ نے والدہ اور ساتھیوں کے ساتھ ملکر اپنے والد کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور ڈکیتی کا ڈرامہ رچایامزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.