ٹوکیو میں ڈاکٹروں کا کورونا وائرس ٹیسٹ کی گنجائش بڑھانے کا منصوبہ

جمعہ 31 جولائی 2020 12:21

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2020ء) ٹوکیو میڈیکل ایسوسی ایشن جاپانی دارالحکومت میں کورونا وائرس ٹیسٹ کے لئے مختص مقامات کی تعداد کو موجودہ تقریباً 300 سے بڑھا کر 1400 کرنے پر غور کررہی ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹوکیو میڈیکل ایسوسی ایشن نے اب تک نے شہر میں 300 کے قریب پی سی آر ٹیسٹنگ سائٹس قائم کی ہیں جو مقامی طبی انجمنوں اور بلدیات کے مشترکہ انتظام میں ہیں۔

ٹوکیو میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جولائی میں کچھ دن بعض مراکز پر ٹیسٹ کرانے کے خواہشمند افراد کی تعداد روزانہ کی استعداد سے تجاوز کرتی رہی ہے جس کی وجہ سے ٹیسٹنگ کے عمل میں تاخیر ہوتی ہے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے وہ جانچ کے مزید مراکز قائم کرنے اور لعاب کی مدد سے پی سی آر ٹیسٹنگ کرنے والے طبی اداروں کی تعداد بڑھانے کے ذریعے موجودہ تعداد کو 1400 مراکز تک لے جانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وہ یہ تعداد 10 ہزار افراد کے لئے ایک مرکز کی بنیاد پر بڑھانا چاہتی ہے۔ایسوسی ایشن کے ایک وائس چیئرمین کاکٴْوتا تورٴْو کا کہنا ہے کہ فوری طور پر انفیکشن کا پتہ لگانے اور ٹیسٹ کے عمل کو سہل بنانے کے لئے مقامی نظام قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :